وہاڑی(نمائندہ لیہ ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے مختلف علاقوں میں جا کربیکریز، کریانہ دکانوں، تندورز، میڈیکل سٹورز اور آئل ایجنسیوں کا معائنہ کیا اور ایک غیر قانونی آئل ایجنسی کو سیل کر دیا اسسٹنٹ کمشنر نے روٹی،ڈبل روٹی سمیت دیگر غذائی اشیاء کی قیمتوں، معیاراور وزن کوبھی چیک کیا میڈیکل سٹورکے لائسنس، ممنوعہ و زائد المعیاد ادویات، خرید و فروخت کے ریکارڈ دیگر معاملات کا جائزہ لیا اور کہا کہ غیر قانونی آئل ایجنسیاں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں غیر قانونی آئل ایجنسی کسی بھی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتی ہیں انسانی جانوں کا تحفظ ترجیح ہے جس بھی علاقہ میں غیر قانونی آئل ایجنسی پائی گئی اسے فوری سیل کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام کو سستی روٹی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اشیاء خورونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کیلئے انسپکشنز بھی باقاعدگی سے کی جا رہی ہیں تاکہ گراں فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا سکے انہوں نے میڈیکل سٹورز مالکان کو ہدایت کی کہ ادویات کے خرید و فروخت کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر مرتب رکھیں اور قانون کے مطابق میڈیکل سٹورز چلائیں