layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

کمشنر ڈاکٹرناصر محمود بشیر کی زیرصدارت ستھرا پنجاب پروگرام کی پراگریس، سرکاری اداروں کی سروس ڈیلیوری اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس،صفائی کے معاملات کارکردگی اور کرپشن کے معاملات پر کوئی رعایت نہیں ہے

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اگست 27, 2024
in پاکستان
0
کمشنر ڈاکٹرناصر محمود بشیر کی زیرصدارت ستھرا پنجاب پروگرام کی پراگریس، سرکاری اداروں کی سروس ڈیلیوری اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس،صفائی کے معاملات کارکردگی اور کرپشن کے معاملات پر کوئی رعایت نہیں ہے

کمشنر ڈاکٹرناصر محمود بشیر کی زیرصدارت ستھرا پنجاب پروگرام کی پراگریس، سرکاری اداروں کی سروس ڈیلیوری اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس
ڈیرہ غازیخان(لیہ ٹی وی)کمشنر ڈاکٹرناصر محمود بشیر کی زیرصدارت ستھرا پنجاب پروگرام کی پراگریس، سرکاری اداروں کی سروس ڈیلیوری اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان شاہد زمان لک سمیت تمام متعلقہ محکموں کے حکام کی شرکت ، اجلاس میں ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز سمیت میونسپل اداروں کے حکام اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل کمشنرز جنرل مصطفیٰ سیہڑ نے ستھرا پنجاب پروگرام ڈیرہ غازی خان کی حکمت عملی بارے اجلاس کو آگاہ کیا جبکہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے متعلقہ اضلاع کی منصوبہ بندی بارے بریف کیا ، کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہستھرا پنجاب پروگرام حکومت پنجاب کا انقلابی قدم ہے جس سے سیوریج وصفائی کے مسائل حل ہونگے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بذات خود اس پروگرام کی نگرانی کررہی ہیں ، ستھرا پنجاب پروگرام سے اربن علاقوں کیساتھ ساتھ اب دیہاتوں کی بھی صفائی ستھرائی کا عمل شروع کیا جارہا ہے ، ڈویژن کے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور میونسپل ادارے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے جامع حکمت عملی وضع کریں ۔افرادی قوت اور مالی اخراجات کا تخمینہ لگایا جائے تاکہ اسکے مطابق وسائل مہیا ہوسکیں۔ فیلڈ میں کام کرنیوالے سینٹری ورکرز کی حاضری بائیومیٹرک اور جی پی ایس کے ذریعے یقینی بنائی جائے ۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت یونین کونسل لیول پر عملہ اور مشینری مہیا کی جارہی ہے ۔ریونیو افسران اپنی سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنائیں ، تمام ادارے خاص طور پر محکمہ مال اور میونسپل ادارے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے عمل میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ، صفائی کے معاملات کارکردگی اور کرپشن کے معاملات پر کوئی رعایت نہیں ہے ، اب غفلت کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی ہوگی ۔ ریونیو افسران زرعی ترقیاتی بنک کے بقایا جات کی وصولی میں بنک عملے کیساتھ بھرپور تعاون کریں،مصنوعی مہنگائی کرنیوالے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے۔سرکاری ریٹ پر روٹی اور نان کی فروخت کو سختی سے مانیٹر کیا جائے۔راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں رودکوہیوں میں سیلاب کے وقت انتظامیہ اور اداروں کی کارکردگی کافی بہتر رہی ۔ شہروں اور قصبوں میں تجاوزات کا فی الفور خاتمہ کیا جائے۔

Previous Post

صدر آصف علی زرداری نے چینی جنرل لی کیاومنگ کو نشان امتیاز (ملٹری) ایوارڈ سے نوازا

Next Post

ڈی پی ایس کے پرنسپل کے خلاف والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج

Next Post
ڈی پی ایس کے پرنسپل کے خلاف والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج

ڈی پی ایس کے پرنسپل کے خلاف والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024