layyah
پیر, ستمبر 7, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

چہلم حضرت امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کیلئے لیہ میں جامع انتظامات، امن کمیٹی کا اہم اجلاس

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جولائی 23, 2026
in لیہ
0
چہلم حضرت امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کیلئے لیہ میں جامع انتظامات، امن کمیٹی کا اہم اجلاس

لیہ: ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال، بین المسالک ہم آہنگی اور چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر کیے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، امن کمیٹی کے اراکین، متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن، بھائی چارہ، رواداری اور باہمی احترام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ضلع لیہ ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کے حوالے سے مثالی روایات کا حامل رہا ہے، جنہیں برقرار رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔
انہوں نے علماء کرام، ذاکرین، امن کمیٹی کے ممبران اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں محبت، اخوت اور اتحاد کے فروغ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے پرامن انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ جلوس روٹس پر صفائی، روشنی، پینے کے صاف پانی، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور طبی سہولیات سمیت تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔
ڈی پی او حسن جاوید بھٹی نے بتایا کہ چہلم کے موقع پر امن و امان کے قیام کیلئے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ جلوسوں اور مجالس کی نگرانی، حساس مقامات پر اضافی نفری کی تعیناتی اور جدید مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر الرٹ ہیں، جبکہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اجلاس کے اختتام پر امن کمیٹی کے اراکین نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ضلع میں امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Tags: #ChehlumImamHussain#LayyahTVHD#PeaceAndHarmonylayyahLayyahNews #
Previous Post

وزیراعظم شہباز شریف نے انڈس روبوٹکس اینڈ اٹونومس سسٹمز کا افتتاح کر دیا، پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز

Next Post

ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈی جی خان ڈویژن کا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس لیہ کا دورہ، محکمانہ امور کا جائزہ

Next Post
ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈی جی خان ڈویژن کا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس لیہ کا دورہ، محکمانہ امور کا جائزہ

ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈی جی خان ڈویژن کا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس لیہ کا دورہ، محکمانہ امور کا جائزہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات تیز، نشیبی علاقوں میں حفاظتی سٹرکچر کی سکیم تیار

لیہ: دریائی کٹاؤ کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات تیز، نشیبی علاقوں میں حفاظتی سٹرکچر کی سکیم تیار

ستمبر 4, 2026
لیہ کے مزید دو سرکاری سکول سولر سسٹم پر منتقل، ضلع کے 100 سکولوں کو شمسی توانائی فراہم کر دی گئی

لیہ کے مزید دو سرکاری سکول سولر سسٹم پر منتقل، ضلع کے 100 سکولوں کو شمسی توانائی فراہم کر دی گئی

ستمبر 4, 2026
لیہ گیٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، ترقیاتی کام کا معیار و رفتار کا جائزہ

لیہ گیٹ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل، ترقیاتی کام کا معیار و رفتار کا جائزہ

ستمبر 3, 2026
جنرل ہسپتال لیہ کی تکمیل کا عمل تیز، فنشنگ اور مشینری کی تنصیب آخری مراحل میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا ہسپتال کا دورہ، مختلف وارڈز کا معائنہ، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

جنرل ہسپتال لیہ کی تکمیل کا عمل تیز، فنشنگ اور مشینری کی تنصیب آخری مراحل میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا ہسپتال کا دورہ، مختلف وارڈز کا معائنہ، معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

ستمبر 3, 2026
سیف سٹی کیمروں سے نگرانی مؤثر، دائرہ کار والے علاقوں میں جرائم میں تقریباً 90 فیصد کمی کا دعویٰ

اے ڈی سی شبیر احمد ڈوگر کا فتح پور کا صبح سویرے دورہ، ستھرا پنجاب صفائی آپریشن کا جائزہ

ستمبر 2, 2026
سیف سٹی کیمروں سے نگرانی مؤثر، دائرہ کار والے علاقوں میں جرائم میں تقریباً 90 فیصد کمی کا دعویٰ

فتح پور میں زیر تعمیر نادرا آفس اور لیڈیز پارک کا معائنہ، ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ستمبر 2, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024