لیہ 22 اگست2024( لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کا وژن،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات ،ڈی پی او لیہ اسدالرحمان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اشرف ماکلی کی نگرانی ٹریفک پولیس شاہراہوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے ،شہریوں کی زندگی کی حفاظت کو یقینی بنانے اور محفوظ سفر فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے اس ضمن میں ایک خصوصی کمپین کے دوران انچارج ہیڈکوارٹر مخدوممٹھو کی نگرانی میں ایل ای ڈی،اضافی لائٹس اور پریشر ہارن استعمال کرنیوالی گاڑیوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کیا گیا اور سینکڑوں گاڑیوں کے خلاف نہ صرف قانونی کاروائ کی گئ بلکہ لائٹس اور پریشر ہارن اتروا لیے گئے اس ضمن میں ڈی ایس پی ٹریفک اشرف ماکلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیزر لائٹس کا استعمال نہ صرف سامنے آنیوالے ڈرائیورز اور شہریوں کیلئے تکیلف باعث ہے بلکہ حادثات کا سبب بھی بنتا ہے اور خلاف قانون بھی ہے ضلع بھر میں ایسی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے