سلام آباد (زبیر کسوری )پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا کے یو آر ایل اور لنک بند کرنے کے میں دشواری کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی لوڈ شیڈنگ کا آغاز کیا گیا ہے
ذرائع نے بتایا ہے کہ آج ملک بھر میں انٹرنیٹ سست رفتاری کی وجہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر فائر وائل کو ایکٹو کرنا ہے اور اس وجہ سے انٹرنیٹ براؤز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اسی وجہ سے کراچی سٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ بھی بیٹھ گئی ہے جبکہ دیگر سینکڑوں ویب سائٹ کی طرف سے کام نہ کرنے کی شکایت ہے