راولپنڈی (لیہ ٹی وی) راولپنڈی کی ضلعی پولیس نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق اسٹیڈیم اس کے اطراف اور راستے کو چار سیکیورٹی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے اور سیکیورٹی کے لیے 4ہزارسے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی پلان کے مطابق ٹیم میں ایس پیز، اے ایس پیز،ڈی ایس پیز، انسپکٹرز، ایس ایچ اوز اور کانسٹیبل شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ فورس، خواتین پولیس اہلکار اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ضلعی پولیس اور پنجاب کانسٹیبلری سے ریزرو بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔
ٹیم کی نقل و حرکت کے لیے تین الگ الگ راستے مختص کیے گئے تھے، جن میں سے ہر ایک کا سیکیورٹی سیٹ اپ تھا۔
ایلیٹ فورس کے اسنائپرز اور ماہر شوٹرز اسٹیڈیم اور راستوں کے ارد گرد اونچی عمارتوں پر تعینات تھے۔
ٹیم کی نقل و حرکت کے دوران فیض آباد سے اسٹیڈیم جانے والی تمام گلیوں کو سیل کردیا جائے گا۔