ملتان(لیہ ٹی وی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاو¿سنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیرسٹر سلطان باجوہ نے گزشتہ روز ملتان کا دورہ کیا اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان باجوہ کی صدارت میں ضلعی محکموں کے سربراہان کا کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر بھی ہمراہ تھے۔ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم احمد ،ڈی جی پی ایچ اے محمد آصف رو¿ف اور ایم ڈی واسا نے اپنے محکموں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاو¿سنگ بیرسٹر سلطان باجوہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جنوبی پنجاب پر خصوصی فوکس ہے عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے ایم ڈی اے،واسا اور پی ایچ اے شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں۔بیرسٹر سلطان باجوہ کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد میں سروس ڈیلیوری کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔بیرسٹر سلطان باجوہ نے کہا کہ شہر کے انفراسٹرکچر اور سیوریج سمیت کمرشلائزیشن مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ ہاوسنگ اور بلدیاتی اداروں کی سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے کڑے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ضلعی محکموں کے مابین بہترین کوآرڈینشین کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کس ترجیح بنایا جارہا ہے۔وسیم حامد سندھو نے کہا کہ پارکس میں فوڈ سٹریٹس، ایمیوزمنٹ پارک کا قیام، ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ، پارکس میں کمرشل سرگرمیوں اور دیگر اقدامات جاری ہیں جبکہ واسا شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے نئے منصوبے شروع کر رہا ہے۔