اسلام آباد(لیہ ٹی وی) وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کو بلوچستان کے علاقے دکی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد کان کنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں پولیس حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ دوکی میں ایک نجی کوئلہ کمپنی کی کانوں پر مسلح افراد کے ایک گروپ نے رات گئے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 کان کن ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔
وزیراعظم نے ایک بیان میں متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق کان کنوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے جوار رحمت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں۔