ملتان( لیہ ٹی وی)پی ایچ اے ملتان نے اینٹی سموگ مہم اور پلانٹ اے ٹری فا ر پاکستان مہم کے سلسلے میں سترہ ہزار سے زائد درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی گئی۔اس سلسلے میں لودھی کالونی میں سو سے زائد ٹرمینیلیا اور دیگر درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی گئی ہے۔وحدت کالونی میں 120سے زائد پھل دار پودوں کی شجرکاری بھی مکمل کر لی گئی ہے۔وزیر اعلی پنجاب کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان مریم خان نے لودھی کالونی میں سایہ دار درختوں کی شجرکاری کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان اور چیئرمین یوسی 64ملک خرم لنگراہ بھی موجود تھے۔کمشنر ملتان مریم خان نے اس موقع پر کہا کہ شہر کو سر سبز و شاداب بنانے کے لیئے پُر عزم ہیں تمام شہری پودوں کی شجرکاری اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیئے انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں تمام طبقہ ہائے فکر کو بھی شجرکاری مہم میں حصہ لینا ہوگا۔
ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر سایہ دار درختوں کی شجرکاری سے خوشگوار تبدیلی آئے گی درختوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے وزیر اعلی کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔یو سی چیئرمین ملک خرم نے کہا کہ لودھی کالونی میں لگے پودوں کی حفاظت کے لیئے اقدامات کریں گے انتظامیہ کی جانب سے شہر میں شجرکاری مہم خوش آئند ہیں۔