لیہ (لیہ ٹی وی)ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی کا ریسکیو 1122لیہ آفس کا دورہ۔ دورے کے دوران انہوں نے ضلع کی تمام تحصیلوں کروڑ، چوبارہ کے ریسکیو سٹیشن کے تما م شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ دورے کا بنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لئے ریسکیو 1122کی استعداد کار کو جانچنا، دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کا جائزہ لینا تھا۔
تفصیل کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات ریسکیو آفس لیہ پہنچے پرریسکیو 1122کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو سٹیشن کے تما م شعبہ جات کا معائنہ کیا، ریسکیو اہلکاروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو جانچنے کے لئے فرضی مشقوں کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد نے ضلع بھرمیں حادثات اور کمیونٹی آگاہی پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے ریسکیو 1122لیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے عوام کو بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کو یقنی بنایا جائے، شہر ی ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں تاکہ حادثات میں کمی لائی جاسکے۔
بعدازاں ریسکیو آفس لیہ میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودے لگانے کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکڑ سجاد احمد کے ہمراہ ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے اپنے اپنے نام کے پودے لگائے۔ کنٹرول روم انچارج محمد عمران ، نیاز حسین سامٹیہ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر کروڑ، محمد اکرم اویسی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر چوبارہ ، وسیم حیات میڈیا کووآرڈینیٹر ریسکیو لیہ،ریسکیورزاور طلباء نے اپنے اپنے نام کے پودے لگائے۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند اور توانامعاشرے کے قیام کے لئے ہم سب کو مل کر وطن عزیز پاکستان کوصاف اور سر سبز بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگاناہونگے۔
گرلز ریسکیو رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آپ لوگوں پر فرض ہے کہ زندگی بچانے والی جو بھی ٹیکنیکس سیکھائی گئی ہیں وہ گھر والوں سے بھی لازمی شئیر کریں اور محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو گرین مہم کے تحت اپنے محلے، گلی اور گھروں میں پودے لازمی لگائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔بعد ازاں ریجنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرناطق حیات صاحب اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 لیہ ڈاکٹر سجاد احمد نے یونیورسٹی آف لیہ کے مین کیمپس کا وزٹ کیا. وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا
اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا. پاکستان لائف سیور پروگرام کو کامیابی سے کوالیفائی کرنے والے طلباء اور طالبات میں اسناد تقسیم کرنے کے بعد کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ریسکیو سکاؤٹس ریسکیورز اور طلباء نے شجرکاری کی. ریجنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرناطق حیات صاحب مع ڈاکٹر سجاد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 لیہ کے ٹاؤن لیول کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن چوک اعظم کا دورہ کیا اور ریسکیورز کی کارکردگی کو سراہا اور اسی جذبہ اور ہمت کے ساتھ کام جاری رکھنے کی تلقین کی