اسلام آباد(لیہ ٹی وی)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے نئے بانڈز کی مد میں 205 ارب روپے کا ہدف حاصل کیا ہے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی یعنی یکم جولائی سے اکتوبر تک سالانہ ہدف کا 11 فیصد حاصل کر لیا ہے۔ سی ڈی این ایس کے سینئر عہدیدار نے جمعہ کو اے پی پی کو بتایا کہ سی ڈی این ایس نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے 1650 ارب روپے کا سالانہ ہدف مقرر کیا ہے جس سے ملک میں بچت کے کلچر کو فروغ ملے گا۔اسی طرح سی ڈی این ایس نے رواں مالی سال کے لیے اسلامک فنانس میں سرمایہ کاری کا ہدف 170 ارب روپے مقرر کیا ہے جو کہ ملک میں اسلامی معیشت کی ترقی کا باعث بنے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی ڈی این ایس نے تازہ بانڈز میں 1.742 ٹریلین روپے کا ہدف حاصل کر لیا ہے اور گزشتہ مالی سال 2023-24 میں یکم جولائی سے 30 جون تک سالانہ ہدف کے 100 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔نیشنل سیونگز نے سال 2023-24 کے لیے 1.7 ٹریلین روپے کا سالانہ ہدف مقرر کیا ہے۔