کراچی (لیہ ٹی وی)30 اگست 2024 تک پاکستان کے کل مائع غیر ملکی ذخائر 14,739.9 ملین امریکی ڈالر رہے جبکہ مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر 9,436.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ 30 اگست 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس موجود مائع غیر ملکی ذخائر 33 ملین ڈالر کے اضافے سے 9,436.8 ملین ڈالر ہو گئے۔دریں اثنا، زیر جائزہ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5,303.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔23 اگست 2024 کو ختم ہونے والے پچھلے ہفتے میں ملک کے پاس موجود کل مائع غیر ملکی ذخائر 14,776.3 ملین ڈالر تھے۔ان میں مرکزی بینک کے پاس غیر ملکی ذخائر 9,403.4 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5,372.9 ملین ڈالر تھے۔