لاہور(لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں 25 پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرری کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق اسامہ لغاری کو محکمہ زراعت، ملک افتخار احمد کو اوقاف و مذہبی امور، شعیب اویسی کو بورڈ آف ریونیو اور منصور اعظم کو محکمہ توانائی کا پارلیمانی سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔شہریار ملک کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ملک محمد وحید کو محکمہ خوراک کا پارلیمانی سیکرٹری بنایا گیا ہے۔ محمد اجمل خان ہائر ایجوکیشن، سلطان باجوہ ہاؤسنگ، سونیا عاشر برائے انسانی حقوق اور اقلیتی امور اور حسن عسکری شیخ برائے صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور ہنر مندی کے شعبے کے۔ شازیہ رضوان کو محکمہ اطلاعات و ثقافت کی پارلیمانی سیکرٹری، صاحبزادہ محمد گزین عباسی کو لیبر اینڈ مین پاور اور خالد محمود رانجھا کو محکمہ قانون و پارلیمانی امور تعینات کیا گیا ہے۔ خرم خان ورک کو لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا، محمد زبیر خان کو مائنز اینڈ منرلز کا، رانا محمد طارق خان کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا اور ضیاء اللہ شاہ کو پنجاب ایمرجنسی سروسز کا پارلیمانی سیکرٹری بنایا گیا ہے۔نوشین عدنان کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، میاں شاہد حسین خان کو ایس اینڈ جی اے ڈی اور چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کو محکمہ سماجی بہبود اور بیت المال کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔رشدہ لودھی کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، تیمور علی لالی ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ، محمد انس محمود یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس، سلمیٰ سعدیہ تیمور ویمن ڈویلپمنٹ اور سلطان حیدر علی خان کو وزیر اعلیٰ کا پارلیمانی سیکرٹری بنایا گیا ہے۔