لیہ(لیہ ٹی وی) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے ویژن اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اشرف ماکلی کی نگرانی ایجوکیشن یونٹ کی روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے
انچارج ایجوکیشن یونٹ سب انسپکٹر عرفان فیض نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں سٹاف و طلبا کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ معمولی غفلت اور تربیت نہ ہونیکی وجہ سے قیمتی جانیں حادثات کی نظر ہو جاتی ہیں
انہوں نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر اشخاص کا گاڑی چلانا ایک طرف قانونی جرم تو دوسری طرف انکی اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کیلئے خطرہ کا باعث ہے جبکہ اس موقعہ پر طلبا کو پیدل چلنے ،سڑک کراس کرنے کے حوالے سے بھی احتیاطی تدابیر بتائی سکول انتطامیہ نے ایجوکیشن یونٹ کی روڈ سیفٹی آگاہی مہم کو سراہا