لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) یونیورسٹی آف لیہ ترقی کی راہ پر گامزن، یونیورسٹی آف لیہ کے مین کیمپس میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کردیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر نے نقاب کشائی کرکے فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ میں لیب کا افتتاح کیا، افتتاح کے موقع پر مین کیمپس کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر محمد علی بزدار، ڈاکٹر سعدیہ انجم، پرنسپل ایگریکلچر کالج یونیورسٹی آف لیہ پروفیسر ڈاکٹر امبرین شاہجہان، رجسٹرار ڈاکٹر اظہر بلوچ سمیت یونیورسٹی سٹاف اور طلبہ بھی موجود تھے، وائس چانسلر نے جدید کمپیوٹر لیب میں فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف لیہ میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف لیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہیونیورسٹی آف لیہ میں انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ قائم ہونے سے طلبہ کو باہر نہیں جانا پڑے گا۔ جدید کمپیوٹر لیب کے افتتاح پر طلبہ نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں لیب بننے سے ان کو بہترین سکل سیکھنے کا موقع ملے گا۔ طلبہ نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔