کوٹ ادو (نمائندہ لیہ ٹی وی) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا بیٹا بن کر فون پر پولیس افسران کو دھمکانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم ناصر خود کو ایم این اے علی موسیٰ گیلانی ظاہر کرکے پولیس افسران کو فون کالز پر دھمکاتا اور مختلف مقدمات کے حوالے سے احکامات جاری کرتا رہا۔ پولیس کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تھانہ سٹی کوٹ ادو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔