لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) لیہ پولیس لائن میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا بارہواں بیج مکمل ہونے پر تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ذیشان اور ڈی ایس پی عمر حیات نے کامیاب شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ سب انسپکٹر انعام الحق نے کورس کے شرکاء کو پولیس ورکنگ کے حوالے سے لیکچر دیا اور پولیس لائن، ڈی پی او آفس، اور تھانہ سٹی کا وزٹ بھی کروایا۔ اس موقع پر شرکاء کو آئی ٹی برانچ، پولیس خدمت مرکز، اور فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں بارے بھی بریف کیا گیا۔ 15 روزہ کورس میں لیہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔