24 جنوریلیہ ٹی وی :ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے آزادی اظہار رائے پر اپنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 2022 سے 2024 تک آزادی رائے اور میڈیا کی آزادی میں اتار چڑھاؤ آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پابندیاں لگائیں گئیں، جبکہ بعض کو آزادی دی گئی۔ دو سال کے دوران میڈیا پر پابندیوں کا دائرہ مزید تنگ کیا گیا، جس سے صحافیوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ایک صحافی قتل کیا گیا اور کئی صحافی لاپتہ ہوئے، جب کہ کئی صحافیوں کو مجبور کر کے ڈیجیٹل آزادی کو چھیننے کی کوشش کی گئی۔
ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ ریاست نے مین اسٹریم میڈیا پر پابندیاں لگا کر صحافیوں کو ڈیجیٹل فورمز کی جانب راغب ہونے پر مجبور کیا۔