لیہ(لیہ ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرعوام کو طبی سہولیات کی بہترین فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرحارث حمیدخان نے بی ایچ یو لوہانچ نشیب، بی ایچ یو بھاگل کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر ادویات کے سٹاک ، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری، ہسپتال کے مختلف شعبوں کے معائنہ سمیت صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کریںتمام ادویات کی دستیا بی کو بھی یقینی بنائیں تاکہ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسسٹنٹ کمشنرحارث حمیدخان نے گرلز پرائمری پنجاب ایجوکیشن فانڈویشن سکول لوہاچ نشیب کامعائنہ کرتے ہوئے مخدوش عمارت پر سیل کردیااور فوری طورپر متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ بچوں کاتعلیمی حرج نہ ہو۔ انہوں نے چوک اعظم میں پولیوٹیموں کا معائنہ کیااور بچوں کی فنگرمارکنگ کو بھی چیک کیا۔