لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن گرین پنجاب کے تحت ضلع بھر میں شجر کاری مہم جاری ہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے مقامی سکول میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور شجر کاری مہم کی کامیابی کے لئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر سکول منتظمین اور طلبا بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلیوں میں تیزی اور شدت کو روکنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اور آنے والی نسل کو سرسبز ماحول میسر آ سکے۔