لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) لیہ کے نواحی علاقہ کوٹ سلطان کے موضع خان والا میں دو بھائیوں کے درمیان جھگڑے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ چھوٹے بھائی وسیم ولد محمد اکرم نے دل برداشتہ ہو کر زہریلی دوائی پی لی۔ حالت غیر ہونے پر متاثرہ کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹ سلطان منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔