
اجلاس میں پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تمام اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام اہم محکموں کے سربراہان کی شرکت
ڈویژن کے تمام شہروں قصبوں میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاۓ گا ۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر
یوم آزادی کی مناسبت سے کھیلوں کے مقابلے، سیمینارز اور ریلیز جیسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر
محکمہ جنگلات کی مدد سے تمام اضلاع میں ہزاروں پودے لگاۓ جاٸیں گے ۔کمشنر ڈیرہ غازی خان
یوم آزادی کی مناسبت سے سکولوں کالجز اور ہسپتالوں میں پودے لگاۓ جاٸیں گےکمشنرڈیرہ غازی خان
جشن آزادی کے موقع پر تمام تفریحی مقامات پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات کٸے جاٸیں ۔ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر
پارکوں اور تفریحی مقامات پر لگے جھولوں کی فی الفور انسپکشن کی جاۓ اور انکی فٹنس کو یقینی بنایا جاۓ۔ کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر
میوزیکل پروگرامز میں فیملیز کے بیٹھنے کا الگ انتظام کیا جاۓ اور کسی قسم کی ہلڑ بازی اوربھگدڑ کو کنٹرول کیا جاۓ۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان
ڈویژن بھر کے تمام دریاٸی پتنوں پر بھی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاۓ اور لاٸف جیکٹس کا بندوبست کیا جاۓ ۔ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کمشنر ڈیرہ غازی خان
یوم آزای کے موقع پر بارش کی صورت میں اربن ایریاز میں بارشی پانی کی فی الفور نکاسی کا انتظام کیا جاۓ۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان