لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) تحصیل کروڑسے تعلق رکھنے والی عوام نے ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار سے اپیل کی ہے کہ کروڑ لعل عیسن کی رجسٹری برانچ میں مستقل رجسٹری محرر اور کمپیوٹر آپریٹر تعینات کیے جائیں۔ پریس کلب کروڑ کے نائب صدر محمد گلزار نے اس مطالبے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مستقل عملے کی غیر موجودگی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے تاکہ رجسٹریشن کے عمل کو مؤثر اور بروقت بنایا جا سکے۔