کروڑ(نمائندہ لیہ ٹی وی)بھکر روڈ پر چونی جنوبی کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت منظور حسین اور شیزا مائی کے نام سے ہوئی ہے، جو بھکر کے رہائشی تھے۔ ریسکیو ٹیم نے دونوں لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑ منتقل کر دیا۔ حادثے کے بعد پولیس نے مسافر کوچ کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔