کراچی: (لیہ ٹی وی )ڈی جی کالجز نے شہر کے تمام سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالجز کے داخلی و خارجی راستوں، دفاتر اور دیگر اہم مقامات پر کیمرے نصب کیے جائیں تاکہ طلبہ، اساتذہ، ملازمین اور سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ڈی جی کالجز نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام اداروں کی سیکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے۔
کالجز کے پرنسپلز کو جلد از جلد اس ہدایت پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروانے کا کہا گیا ہے تاکہ تعلیمی ماحول کو محفوظ بنایا جا سکے۔