22 جنوری، لیہ ٹی وی: کراچی کے جناح اسپتال میں ٹرینی لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے سربراہ یورولاجی ڈپارٹمنٹ کے خلاف جنسی ہراسگی کی شکایت پر سیشن جج جنوبی کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مدعی مقدمہ نے صدر تھانے میں دی گئی درخواست میں بتایا کہ ڈیوٹی کے دوران اسے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور غلط میسیجز بھیجے گئے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق، ملزم سربراہ یورولاجی ڈپارٹمنٹ پہلے بھی اس نوعیت کے کئی واقعات میں ملوث رہے ہیں۔
اس واقعے کے بعد کراچی کے جناح اسپتال میں مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعہ کی حقیقت کا پتہ چلایا جا سکے۔