لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) دفتر پولیس لیہ میں کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او محمد علی وسیم نے شہریوں (مرد و خواتین) کے مسائل سنے اور فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ حافظ عبدالمجید نے شکایت کی کہ ان کے نافرمان بیٹے مکان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، جس پر کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی۔ محمد اقبال نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا بھائی مقدمے میں بے قصور ہے، مقدمہ خارج کیا جائے۔ زینت بی بی نے شکایت کی کہ ملزمان نے رقبہ فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیالی۔ اس موقع پر محمد ارشد، محمد سجاد، محمد اختر، شاہ جہاں، اللہ وسائی اور دیگر سائلین نے بھی اپنے مسائل پیش کیے، جن کے حل کے لیے موقع پر احکامات دیے گئے۔