لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن گڈ گورننس، شفافیت اور بہتر سروس ڈیلوری کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے مختلف اداروں کا سرپرائز وزٹ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن نور محمد نے اراضی ریکارڈ سنٹر کروڑ کا اچانک معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سنٹر میں صفائی ستھرائی، پینے کے پانی اور عوام کے بیٹھنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر مختلف کاؤنٹرز کا بھی معائنہ کیا اور سروس ڈیلوری کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نور محمد نے ہدایت کی کہ عوام کو شفاف انداز میں خدمات فراہم کی جائیں اور ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھا جائے۔