لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایہ وصولی کی عوامی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے کو فوری کارروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیل کے مطابق عوام کی طرف سے شکایات موصول ہوئیں کہ ٹرانسپورٹرز زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری آر ٹی اے کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دئے۔ سیکرٹری آر ٹی اے کی فیلڈ ٹیم نے سب انسپکٹر محمد کاشف کی سربراہی میں مختلف روٹس پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کی اور مسافروں کو زائد کرایہ واپس کروا دیا۔ اس موقع پر گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کی بھی پڑتال کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول، اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈ کرنے والےٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔