لیہ(لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے کہا ہے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ڈی سی آفس کے دروازے کھلے ہیں شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے بلاجھجھک اپنی درخواستیں پیش کرسکتے ہیںحکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت تمام افسران کو عوامی شکایات کے حل کے لیے وقت مقررہ پر دفاتر میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئیں ہیں ۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سننے کے موقع پر کہی۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدارنے شہریوں کی طرف سے دی جانی والی درخواستوں پر موقع پراحکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کے مسائل کے موقع پر حل کے لیے سنجیدہ ہیں اور اوپن ڈور پالیسی اس سلسلہ کی عملی کڑی ہے۔