لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائنگ کمیٹی کااجلاس منعقدہوا ۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمدشاہدملک موجودتھے۔۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر امیرا بیدارنے کہاکہ ضلع لیہ کا 20سالہ تعمیروترقی کاماسٹرپلان جاری ہے جس میں ضلع میں آئندہ ہونے والی ترقی کے مطابق ماسٹرپلان مرتب کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کمرشل و کاروباری عمارتوں ،تعلیمی اداروں،سٹرکات،بائی پاس،ٹریفک سمیت دیگر اہم منصوبوں کا باریک بینی سے خیال رکھاجائے ۔انہوںنے کہاکہ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے ممبران کی مشاورت سے تمام کام مکمل کیاجائے تاکہ ضلع لیہ کی مستقبل کی ترقی ایک پائیدار اور منظم طریقہ سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔اس موقع پرضلع کو نسل ، ٹریفک پولیس، ہائی ویز بلڈنگ، ہاو¿سنگ، ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔