لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لیہ کے عہدیداران کے وفد نے نومنتخب صدر سردار بہریاب فرید چانڈیہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ شہزاد رضا اور سینئر سول جج سول ڈویژن لیہ سے تعارفی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بار اور بینچ کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ دینے اور وکلا کے مسائل کے حل کے لیے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے وکلا کے لیے نئے چیمبرز کے قیام کی ضرورت پر زور دیا، جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہزاد رضا اور سینئر سول جج نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس تعارفی میٹنگ کو بار اور بینچ کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ وکلا برادری نے اس مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے مسائل جلد حل ہوں گے۔