ڈی جی خان (لیہ ٹی وی) چوہدری اشفاق احمد نے کمشنر ڈی جی خان ڈویژن کا چارج سنبھال لیا، اور اپنی پہلی عوامی ملاقات میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس دوران سائلین نے اپنے مسائل پیش کیے جس پر کمشنر نے تحریری اور زبانی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کیے۔ چوہدری اشفاق احمد نے کہا کہ عوام کی داد رسی، میونسپل سروسز کی بہتری اور گڈ گورننس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔