لیہ (لیہ ٹی وی) تھانہ چوک اعظم پولیس نے ریکارڈ یافتہ ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا، جس پر چوری، ڈکیتی، منشیات اور ناجائز اسلحہ کے 37 مقدمات درج ہیں۔ ملزم عرفان کے خلاف ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1360 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے ایس آئی کوڑو خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔