لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف چوک اعظم میں اچانک چھاپہ مارا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ایک گودام میں غیر رجسٹر سٹاک پر کاروائی کرتے ہوئے 140 بیگ تحویل میں لے کر گودام کو مکمل طور پر سیل کردیا۔