لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) چوک اعظم کے لاری اڈہ پر ٹرانسپورٹرز کے دو گروپوں کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں فریقین کو ایک دوسرے پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں شاکر حسین ولد کالو خان،عون عباس ولد کالو خان ،زہیر ولد اللہ بخش ،سبطین ارشد ولد ارشد ،اعجاز ولد الطاف حسین ،امان اللہ ولد عطا محمد ،بلال ولد انور شاہ ، محسن علی ولد عاشق علی کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی تحصیل لیول ہسپتال چوک اعظم منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں کشیدگی پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔