چوبارہ(لیہ ٹی وی) تھانہ چوبارہ پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم معظم علی کو اسلحہ سمیت اور ملزم غوث کو 5.5 کلو گرام بھنگ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ یہ کارروائی سب انسپکٹر توقیر عباس اور اے ایس آئی مصطفیٰ کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔