ملتان(لیہ ٹی وی)پی ایچ اے ملتان نے فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین کو پینشن کے چیک جاری کر دیئے۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم اور ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے ملازمین کے لواحقین میں پینشن کے چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ چھے سے زائد ملازمین کو ڈھائی کروڑ سے زائد کی رقم تقسیم کر دی گئی.ملازمین کو پینشن کی ادائیگی مستقبل میں بھی یقینی بنایا جائے ۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان نے کہا کہ ملازمین کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔ ملازمین کے جائز مطالبات کو پورا کرینگے۔ ادارے کو مسائل کو حل کر یں گے۔ شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے اقدامات کرینگے۔