لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)تھانہ پیر جگی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ،ایس ایچ او عطاء میران کی زیر نگرانی اے ایس آئی جمیل احمد نے پولیس ٹیم ک ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان صفدر رحمٰن ،شفیق کو گرفتار کرکے 15 لیٹرشراب اور 120 گرام چرس برآمدکر لی ،ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ،ایک اور کاروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ افینڈر احسان اللہ کو گرفتارکرکے پابند سلاسل کیا گیا ،ایس ایچ او عطاء میراں کا کہنا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کےلئے پولیس کاروائیو ں کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ۔