لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں 3 روزہ قومی انسداد پولیو مہم اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین کی جانب سے پولیو ٹیموں کی کارکردگی، مانیٹرنگ اور بچوں کی فنگر مارکنگ کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام محی الدین نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کا اختتامی دن ہے اور اس دوران سو فیصد اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں جبکہ 7 فروری تک ممکنہ طور پر رہ جانے والے یا بیرون اضلاع سے لیہ آنے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ اور کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور خصوصاً نشیب کے علاقوں اور دریائی گذرگاہوں پر انہوں نے خود بچوں کے فنگر مارکنگ کی تصدیق کا عمل مکمل کیا۔