لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) حکومت پنجاب کی طرف سے زرعی اراضی کی تقسیم کا پراجیکٹ لانچ کیا جا رہا ہے۔ پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہانسمنٹ( پلس) پراجیکٹ کے تحت مشترکہ کھاتہ جات تقسیم کر کے ایک ونڈا ایک مالک پر کام کیا جائے گا۔ یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک نے پلس پراجیکٹ کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ریونیو افسران اور فوکل پرسن پلس ملک وسیم نے شرکت کی، حبیب سلطان اور شکیل احمد و دیگر افسران شریک تھے۔ اے ڈی سی آر نے کہا کہ ضلع میں پلس پراجیکٹ پر یکم فروری سے شروع ہوگا اس حوالہ سے بورڈ آف ریونیو اور پلرا نے فیس معاف کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت متعلقہ ریونیو افسر اور حلقہ پٹواری گھر گھر جا کر مشترکہ کھاتہ کی تقسیم کی تجویز بنائے گا۔ اے ڈی سی آر نے ہدایت کی کہ اس پراجیکٹ کو کامیاب بنانے اور عوام کو مستفید کرنے کے لئے فرض شناسی سے اقدامات اٹھائے جائیں۔