پشاور (لیہ ٹی وی) پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 60 دن کے اندر خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیکریٹری لاء الیکشن کمیشن نے عدالت میں الیکشن نہ کرانے کی کوئی تسلی بخش وجہ پیش نہیں کی۔ عدالت نے یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجتے ہوئے درخواست کو نمٹا دیا۔
واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے عدالت نے الیکشن کمیشن پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد اس معاملے میں کوئی قابل عمل حل نکالے تاکہ آئینی عمل متاثر نہ ہو۔