24 جنوری لیہ ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے گھر شادی کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ ان کے بیٹے اور کرکٹر ابتسام الحق نے رشتۂ ازدواج میں بندھنے کے بعد اپنے نکاح کی تقریب کا آغاز کیا۔ ابتسام کے نکاح کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جس نے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑادی۔