ملتان:(لیہ ٹی وی)ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے وزیراعلی پنجاب ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں زیرو ویسٹ آپریشن کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر نواحی و دیہی علاقوں میں بھی گرینڈ صفائی آپریشن شروع کردیا گیا ہے گزشتہ روز ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی بھاری مشینری سے ہیڈ محمد والا روڈ پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر صاف کئے گئے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالزراق ڈوگر نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے خصوصی صفائی سکواڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے جبکہ ہیڈ محمد والا روڈ کو مکمل صاف کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک دے دیا ہے۔سی ای او نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے کنٹریکٹرز زیرو ویسٹ یقینی بنارہے ہیں۔شہری علاقوں میں اضافی کنٹینرز اور ڈرم رکھے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات ازالہ کیلئے 1139 کنٹرول روم مکمل فعال کیا گیا ہے سی ای او نے واضح کیا کہ 22 فروری سے مکمل صفائی نظام نجی سیکٹر کے حوالے کیا جائے گا۔