25 جنوری، لیہ ٹی وی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تحریک انصاف کی حکومت سے بھی زیادہ ناکام ثابت ہوئی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عوام پاکستان کو شاندار پذیرائی مل رہی ہے اور پارٹی تیزی سے مضبوط ہو رہی ہے۔
دوسری جانب سابق وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم کسی کے سہارے اقتدار میں آنے کے خواہاں نہیں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنا اصل راستہ کھو دیا ہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف ایک بہت بڑی جماعت بن چکی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ آج کی مسلم لیگ نواز شریف کی مسلم لیگ نہیں رہی، بلکہ یہ اب بچوں، سمدھیوں، اور بھائیوں کی حکومت بن کر رہ گئی ہے۔