اسلام آباد (لیہ ٹی وی)وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت کئی اعلیٰ افسران کے عہدے بدلے گئے ہیں۔عنبرین جان کو وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات میں سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کا اضافی چارج مزید 3 ماہ کے لیے تفویض کر دیا گیا ہے۔ روبینہ اختر جو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر تھیں، کو ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔ پرنسپل، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، اسماء احمد کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ وفاقی تعلیم بنا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکریٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز، قطب الدین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ نیاز محمد جو ریاست و سرحدی امور ڈویژن میں ڈپٹی سیکریٹری تھے، کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نویرہ فاروق کو سیکشن آفیسر، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ تبدیلیاں انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔