لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب اور تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع بھر میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر چوک اعظم شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ میونسپل کمیٹی چوک اعظم کی طرف سے مسجد نورانی والی گلی میں تجاوزات کے باعث گلی کو تنگ کرنے والے تھڑوں کو اکھاڑ دیا گیا۔ اس حوالے سے ایم او آر میونسپل کمیٹی چوک اعظم عملہ سمیت از خود موقع پر موجود رہا۔ میونسپل کمیٹی حکام نے کہا ہے کہ تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔