لاہور (لیہ ٹی وی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر "ہونہار اسکالرشپ ہیلپ ڈیسک” قائم کر دیا گیا، جہاں طلبہ کو اسکالرشپ سے متعلق مکمل رہنمائی اور شکایات کے فوری حل کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ہیلپ ڈیسک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک فعال رہے گا، جہاں طلبہ واٹس ایپ، لینڈ لائن اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ہونہار اسکالرشپ کے لیے طلبہ 042-99231903-4 پر رابطہ کریں، جبکہ واٹس ایپ کے لیے 0303-4002777 اور 0303-4002999 نمبر مختص کیے گئے ہیں۔ آن لائن شکایات کے لیے omplainthonhaar@punjabhec.gov.pk اور مزید معلومات کے لیے honhaar@punjabhec.gov.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ *”ہونہار طلبہ صرف تعلیم پر توجہ دیں، فیس کی ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے۔ پنجاب کے ہر طالب علم کو اپنے بچوں کی طرح سمجھتی ہوں اور ان کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی خواہش رکھتی ہوں۔