لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرسپیشل ایجوکیشن سنٹر لیہ میں خصوصی بچوں کے لیے میڈیکل سکریننگ کیمپ کاافتتاح کردیاگیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمدشاہدملک نے میڈیکل سکریننگ کیمپ کاافتتاح کیا۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹوآفیسرصحت ڈاکٹرشاہدریاض،ہیڈمسٹریس عظمی عندلیب،سنٹرکے اساتذہ عبدالباسط ڈولو،کاشف وحید،نادیہ سیف،میڈیانمائندگان ودیگر موجودتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمدشاہدملک نے اس موقع پر بچوں کی رجسٹریشن، جسمانی پیرامیٹرز، امراض چشم ،دانتوں کی بیماریاں ، نفسیاتی مسائل اور دیگر بیماریوں سے متعلقہ کاونٹرزکا معائنہ کیا۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ صحت کی طرف سے خصوصی بچوں کے لیے میڈیکل سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیاگیا ہے جس میں بچوں کے لیے محکمہ صحت کا بہترین کوالیفائیڈسٹاف موجودہے۔