لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف اقلیتی برادر ی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔وزیراعلی کی ہدایت پر اقلیتی برادر ی کومینارٹی کارڈ کی فراہمی کاعمل جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمیدخان نے اقلیتی برادری کومینارٹی کارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع پرسیاسی رہنماعابدانوار علوی موجودتھے۔اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمیدخان نے کہاکہ مینارٹی کارڈ کا بنیادی مقصد والی اقلیتی برادریوں کی مالی معاونت اور فلاح و بہبود ہے اس پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 50 ہزار مستحق اقلیتی خاندانوں کو ہر تین ماہ بعد 10,500 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔اس موقع پراقلیتی برادری نے مینارٹی کارڈ کی فراہمی پروزیراعلی پنجاب کا شکریہ اداکیا۔